ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان تحریک: سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لئے بند

کسان تحریک: سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لئے بند

Sat, 30 Jan 2021 20:29:51    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍جنوری(ایس او نیوز؍یو این آئی) کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر، غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر دو دن کے لئے بند کردی ہیں۔

وزارت نے ان تینوں مقامات پر کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سنیچر کی صبح گیارہ بجے سے 31جنوری صبح گیارہ بجے تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ا س سے پہلے گزشتہ 26 جنوری کو بھی ان علاقوں اور ان سے متصل قومی دارالحکومت کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بنبد کردی تھیں۔ وزارت داخلہ کے نئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سلامتی صورتحال کو قائم رکھنے اور کسی طرح کی ہنگامی حالت پیدا نہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھو، غازی پور اور ٹکری اوراس کے آس پاس کے قومی دارالحکومت کے علاقوں کے حصوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر بند کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ٹرالی کے دوران تشدد اور ہنگامہ کے بعد سے وزارت داخلہ نے پولیس کو حالات سے نپٹنے کے لئے سختی کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ میں شامل لوگوں اور کچھ کسان لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔


Share: